بیوگان یتیم بچوں کیلئے رحمت کارڈ منظور، ہر فرد تک اسکا حق پہنچائیں گے : مریم نواز

بیوگان یتیم بچوں کیلئے رحمت کارڈ منظور، ہر فرد تک اسکا حق پہنچائیں گے : مریم نواز

عید کے بعد پراجیکٹ کا آغاز،پہلے فیز میں 40ہزار سے زائد مستحقین کیلئے ایک لاکھ تک مالی امداد دی جائے گی بیوگان اوریتیم بچوں کو 25،25ہزار ملیں گے ، مالی خود مختاری کے ساتھ باوقار زندگی گزار سکیں گے :وزیراعلیٰ

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بیوگان اورماں باپ کی شفقت سے محروم بچوں کیلئے رحمت کا رڈکی منظوری دے دی اور کہا پنجاب کے وسائل پرہرفرد کا پورا حق ہے ، ہر ایک کو اس کا حق پہنچائیں گے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب میں بیوگان اوریتامیٰ کیلئے پاکستان کی تاریخ کا پہلاوزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈمتعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی معاون خصوصی برائے عشر و زکوٰۃ راشد نصر اللہ نے وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈپراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈکے ذریعے ایک لاکھ تک مالی امداد دی جائے گی۔ پہلے فیز میں 40ہزار سے زائد مستحقین خاندانوں کو دئیے جا ئیں گے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈپراجیکٹ کا آغاز عید کے فوراً بعد ہوگا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہوزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈکے ذریعے بیوگان اوریتیم بچوں کو 25،25ہزار ملیں گے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈکیلئے موبائل ایپلی کیشن،ویب پورٹل،کال اورسینٹر آف زکوٰۃ آفس سے رجوع کیا جاسکتا ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے وسائل پرہرفرد کا پورا حق ہے ۔حقدار تک حق پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ کے ذریعے بیوہ خواتین کو خود روزگار کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب ایسا صوبہ ہے جہاں ہر فرد کا خیال رکھا جاتا ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈکے ذریعے بیوہ خواتین اوربچے مالی خود مختاری کے ساتھ باوقار زندگی گزار سکیں گے ۔دریں اثنا مریم نواز نے پنڈی گھیب میں گیس لیکیج سے 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں