ایف آ ئی اے کے 11 ا سسٹنٹ ڈائریکٹرز کی گریڈ 18 میں ترقی
ترقی پانیوالے وقاص رسول ڈپٹی ڈائریکٹر لا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد تعینات ساجد علی ڈپٹی ڈائریکٹر لا فیصل آباد، شہباز نور پشاور زون میں ڈپٹی ڈائریکٹر مامور
اسلام آباد(دنیا نیوز)ایف آئی اے کے گریڈ17 کے 11 ا سسٹنٹ ڈائریکٹرز کو گریڈ 18 میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی جس کی منظوری وزارت داخلہ نے دی ہے ۔ 8 افسروں کو مستقل بنیادوں پر جبکہ 4 کو ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر ترقی دی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔ محمد وقاص رسول کو ڈپٹی ڈائریکٹر لا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد ، ساجد علی کو ڈپٹی ڈائریکٹر لا ایف آئی اے فیصل آباد زون، محمد سجاد اور ثانیہ امتیاز کو ڈپٹی ڈائریکٹر لا ونگ اسلام آباد، خوشنود احمد کو اسلام آباد زون اور شہباز نور کو پشاور زون میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ جمال سبحانی کو ایچ آر ایم ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر لا، مہک عباس کو لاہور، عمر سعید کو بلوچستان اور محمد فیصل کو کراچی زون میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا جبکہ محمود اللہ خان فرخ کو سی ٹی ڈبلیو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔