رمضان ریلیف پیکیج پر اپنی مردہ سیاست چمکانا پنجاب حکومت کی بے حسی کاثبوت :شفیع جان

رمضان ریلیف پیکیج پر اپنی مردہ  سیاست چمکانا پنجاب حکومت  کی بے حسی کاثبوت :شفیع جان

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری خیبرپختونخوا کے معاملات پر بے بنیاد اور گمراہ کن بیانات دینے سے باز رہیں۔۔۔

 رمضان ریلیف پیکیج پر اپنی مردہ سیاست چمکانا پنجاب حکومت کی بے حسی کاثبوت ہے ۔خیبرپختونخوا میں رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مستحق خاندانوں کو امدادی رقم کی شفاف تقسیم کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔پی ٹی آئی کارکنوں میں رمضان پیکیج تقسیم کرنے کا الزام جھوٹ اور منفی سیاسی پروپیگنڈا ہے ۔خیبرپختونخوا حکومت عوامی فلاح و بہبود اور مستحقین کو ریلیف دینے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ حکومت کی تمام توجہ عوام کو ریلیف دینے اور مسائل کے حل پر مرکوز ہے ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان آج بھی مسلم لیگ (ن)کے وزرا کے اعصاب پر سوار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں