شیخ رشیدعمرہ اجازت کیس،تفصیلی سن کرفیصلہ کرینگے :لاہورہائیکورٹ

شیخ رشیدعمرہ اجازت کیس،تفصیلی سن  کرفیصلہ کرینگے :لاہورہائیکورٹ

راولپنڈی(خبر نگار)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرہ پر جانے کی اجازت کے معاملہ پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی کے ڈویژن بینچ نے وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے قرار دیا کہ ہم کیس کو تفصیلی طور پر سن کر 28 اے پر فیصلہ کریں گے۔ شیخ رشید نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ میں سترہ دفعہ پاکستان کا وفاقی وزیر رہا ہوں آج مجھے عمرے پر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی، 9 مئی مقدمات کے دوران 8 دفعہ بیرون ملک گیا،ہر دفعہ واپس بھی آیا۔ شیخ رشید نے دوران سماعت اپنی کتاب لال حویلی سے اقوام متحدہ تک عدالت میں پیش کی ،جس پر جسٹس جواد حسن نے کہا ہم کسی سے ایک پنسل بھی نہیں لے سکتے ، آپ اپنی کتاب ہائیکورٹ کو گفٹ کرنا چاہتے ہیں تو لکھ کر ہائیکورٹ کی لائبریری کو دیدیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں