زرمبادلہ کے ذخائر میں 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 27 فروری کو 16 ارب 30 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں اور مجموعی ذخائر کی مالیت 21 ارب 43 کروڑ 39 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔سٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 13 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔