کابل ، اسلام آباد فوجی تصادم سے گریزکریں،روس کی اپیل
ایران میں حملے کرنے والے اسلامی دنیا میں تقسیم کی کوشش کر رہے ہیں امریکا، اسرائیل کے خونریزی روکنے پر تیار ہونے کا امکان نہیں ،وزارت خارجہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے باہمی احترام کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دیا ہے ۔روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد پر جاری جھڑپوں اور لڑائی کی اطلاعات باعثِ تشویش ہیں، کابل اور اسلام آباد سے اپیل ہے کہ فوجی تصادم سے گریزکریں،مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں۔ ایران اسرائیل، امریکا جنگ کے حوالے سے روس نے کہا کہ امریکا، اسرائیل کی ایران میں خونریزی روکنے پر تیار ہونے کا امکان نظر نہیں آ ر ہا، حملے کرنے والے عناصر اسلامی دنیا میں تقسیم کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ نے زور دیا کہ فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کی جائیں۔