سندھ ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

سندھ ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے بجلی کے ملٹی ایئر ٹیرف کے خلاف دائر آئینی درخواست نمٹا دی۔

سماعت کے دوران نیپرا کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار کی جانب سے سال 2017 میں ملٹی ایئر ٹیرف کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی تاہم اس کے بعد طویل عرصے تک یہ درخواست سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوئی۔ نیپرا کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 2017 کے بعد بجلی کے ملٹی ایئر ٹیرف میں تبدیلی آ چکی ہے اور موجودہ صورتحال میں اس درخواست کی افادیت باقی نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ جس ٹیرف کے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا تھا وہ اب تبدیل ہو چکا ہے ، اس لیے درخواست غیر مؤثر ہو چکی ہے ۔ عدالت نے نیپرا کے وکیل کے بیان کی روشنی میں درخواست کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں