ڈسکوز نجکاری میں ترک سرمایہ کار شرکت کرینگے ،ترکش وزیر توانائی

 ڈسکوز نجکاری میں ترک سرمایہ کار  شرکت کرینگے ،ترکش وزیر توانائی

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کی ترکی کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپرسلان بیرکتار سے آن لائن ملاقات ہوئی جس میں توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 ڈسکوز نجکاری میں ترک سرمایہ کار بھی شرکت کرینگے ،ملاقات کے دوران اویس لغاری نے بتایا کہ حکومت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کو شفاف، مسابقتی اور مؤثر انداز میں آگے بڑھا رہی ہے اور اس سلسلے میں تجربہ کار عالمی سرمایہ کاروں کی شرکت کو اہمیت دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈسکوز کی نجکاری میں عالمی سرمایہ کاروں کی شمولیت کا خواہاں ہے اور توانائی کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھنے والی ترک کمپنیوں کی شرکت اس عمل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔ اس موقع پر ترک وزیر توانائی نے کہا کہ ترک سرمایہ کار پاکستان کے پاور سیکٹر کی نجکاری کے عمل کو گہری دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترک سرمایہ کار پاکستان کے پاور سیکٹر کی نجکاری میں مناسب سطح پر شرکت کریں گے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ترکی اس عمل میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں