ٹرمپ اور ساتھی دلدل میں پھنس گئے :نجم سیٹھی

ٹرمپ اور ساتھی دلدل میں پھنس گئے :نجم سیٹھی

گلف کنگ سوچ میں پڑگئے ، امریکی صدر کو سیز فائر کا پیغام دیدیا ایران جنگ جیت رہا ، امریکا ہار رہا ہے : ’’آج کی بات سیٹھی کیساتھ‘‘

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ جہاں بھی تبصرے ہورہے ہیں وہ یہی کہہ رہے ہیں پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کہتا تھا کہ ہم نے نیوکلیئر پروگرام کو ختم کرنا ہے ، پھر کہا کہ ہم نے ختم کردیا ہے ،اس پر بڑے خوش تھے ،پھر کہا کہ ہم ایران کے میزائل کے پیچھے جارہے ہیں،جب دیکھا کہ مسئلہ حل ہوتا نظر نہیں آرہا اور ایران کے میزائل چلتے جارہے ہیں ، پھر کہا کہ ہم رجیم چینج کی طرف جارہے ہیں،پھر جب ان کو نظر آیا کہ رجیم چینج نہیں ہونی، انہوں نے اپنے بیانات تبدیل کر لیے ۔ ایسا لگتا ہے کہ ٹرمپ اور اسکے ساتھی اسوقت دلدل میں پھنس گئے ہیں اور انہیں سمجھ نہیں ارہی کہ کیا کیا جائے ، اس کے دو پہلو ہیں ۔ ایک پہلو یہ ہے کہ انکے یورپی اتحادیوں نے انکا ساتھ چھوڑ دیا ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ ہم اس جنگ کا حصہ نہیں ہیں اور نہ ہی ہم اسکو سپورٹ کرتے ہیں۔ اس سے جو بڑا دھچکا لگا ہے جو چار پانچ دن سے پیش رفت ہورہی تھی، کہ چین، روس، عمان امن اور سیز فائر کیلئے کوشش کررہے ہیں، ایک بات یہ بھی ہے کہ جو گلف کنگ ہیں ان میں سعودیہ، قطر،یو اے ای، بحرین شامل ہیں،یہ سوچ میں پڑ گئے ہیں،ان کی میٹنگز ہونا شروع ہو گئی ہیں کہ اس جنگ سے ہمارا بڑا نقصان ہو گیا ہے ۔اس لئے انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کو پیغام دینا شروع کردیا ہے کہ ہمارا حل نکالیں،سیزفائر کریں،اگر سیزفائر نہیں کروائیں گے جو ہم نے امریکا میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی وہ ڈوب رہی ہے ،ہو سکتا ہے ان ممالک کی طرف سے صدر ٹرمپ پر پریشر بڑھنا شروع ہوجائے ۔اگر اپ ایک لفظ میں پوچھیں تو میرا خیال ہے ایران جنگ جیت رہا ہے اور امریکا ہار رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں