غریب کی مشکلات کم کرنے کیلئے اقدامات کریں : نواز شریف

غریب کی مشکلات کم کرنے کیلئے اقدامات کریں : نواز شریف

عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہونے پر ملک میں قیمت بڑھانا پڑی:شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہے :وزیراعظم،جنید انوارسے اظہار تعزیت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ نواز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،نواز شریف نے کہا کہ غریب آدمی کی مشکلات کم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں۔شہباز شریف نے نواز شریف کو ملکی معیشت کی صورتحال پر آگاہ کرتے ہوئے کہا عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہوا جس کی وجہ سے ملک میں قیمت بڑھانا پڑی، عوام کو ہرممکن ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں۔دریں اثنا وزیراعظم وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کی والدہ کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا جبکہ جنید انوار کے والد کی بھی مزاج پرسی کی اوران کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں