ملتان :پرندہ ٹکرانے سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

ملتان :پرندہ ٹکرانے سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

ملتان(کرائم رپورٹر)ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث طیارے کے ونگ ایریا میں دھواں اور آگ نمودار ہوگئی، تاہم پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت واپس ایئرپورٹ پر لینڈ کرا دیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز مسافروں کو لے کر ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی تو اڑان کے فوراً بعد اچانک ایک پرندہ طیارے کے ونگ کے قریب ٹکرا گیا۔ ٹکر کے نتیجے میں جہاز کے متعلقہ حصے سے دھواں اٹھنا شروع ہوگیا اور آگ بھڑک اٹھی۔صورتحال کا ادراک ہوتے ہی پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے طیارے کا رخ واپس ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا۔ کچھ ہی دیر بعد پائلٹ نے مہارت کے ساتھ طیارے کو بحفاظت ایئرپورٹ پر لینڈ کرا دیا۔ذرائع کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں