ملک بھرکے 24ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

 ملک بھرکے 24ماحولیاتی نمونوں  میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد(این این آئی)ملک کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس سے متعلق نئی لیبارٹری رپورٹ جاری کر دی گئی، ملک بھر کے 127میں سے 103نمونے پولیو سے پاک قرار پائے۔۔۔

 جبکہ صرف 24 نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ۔ پنجاب ، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پولیو سے پاک نکلے ۔ سندھ کے 29 میں سے 18 نمونوں میں پولیو مثبت آیا ، بلوچستان کے 21 نمونے منفی اور 2 مثبت نکلے ، پختونخوا کے 34میں سے 4نمونوں میں پولیو وائرس مثبت نکلا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں