کوسٹ گارڈز، نیو ی کی مشترکہ کارروائی، منشیات کا بڑا ذخیرہ برآمد

کوسٹ گارڈز، نیو ی کی مشترکہ  کارروائی، منشیات کا بڑا ذخیرہ برآمد

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)بلوچستان میں مشترکہ انٹیلی جنس کارروائی کے دوران گوادر کے علاقے جیوانی میں چھپائی گئی منشیات کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔۔۔

 پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاک نیوی نے 1050 کلو چرس اور 200 کلوگرام میتھ (آئس) ضبط کر لی جس کی عالمی مالیت تقریباً110 ملین ڈالرز ہے جسے  سمندری راستے سے بیرون ممالک سمگل کیا جانا تھا ۔ترجمان کوسٹ گارڈز کا کہنا تھا کہ منشیات سمگلنگ کے نیٹ ورکس دہشت گردوں کوایک منظم طریقے سے آمدن فراہم کرتے ہیں جن کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں