سپریم کورٹ کے حکم پر شہباز شریف کے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روک دی گئی
لاہور(کورٹ رپورٹر)سیشن کورٹ لاہور کی عدالت نے سپریم کورٹ کے حکم پرپاناما کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف۔۔۔
ہتک عزت کیس میں دس ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر کارروائی روکتے ہوئے مزید سماعت 14 مارچ تک ملتوی کر دی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد حسین نے سپریم کورٹ کا حکم نامہ عدالت میں پیش کر دیا، ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کیس کی سماعت کی۔ اس سے قبل سیشن کورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کے گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا رہے تھے۔