تیل قیمتوں میں اضافہ مشکلات کا پہاڑ کھڑا کرے گا، مزمل اسلم
پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا۔۔۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مشکلات کا پہاڑ کھڑا کرے گا، ملک میں پہلے ہی 45 فیصد غربت اور 21 سال کی بلند ترین بے روزگاری ہے، ابھی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل پرہے ، اگر عالمی مارکیٹ میں فی بیرل تیل 120 ڈالرپر چلا گیا تو کیا حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 500 روپے کااضافہ کرے گی۔