پیشگی منصوبہ بندی نہ کرتے تو پٹرول 375 روپے لٹر ہوتا:خواجہ آصف

 پیشگی منصوبہ بندی نہ کرتے تو پٹرول  375 روپے لٹر ہوتا:خواجہ آصف

لاہور(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے پیشگی منصوبہ بندی نہ ہوتی تو آج پٹرول 375 روپے فی لیٹر ہوتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا مشرقِ وسطیٰ اور ایران کی کشیدہ صورتحال نے عالمی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث چند دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان پر ہیں ایسے بحران میں حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں محدود اضافہ کرنا بہت محنت کا کام ہے ۔وزیر دفاع نے کہا اس کے لیے پیشگی منصوبہ بندی، روابط اور انتظامات کی لمبی داستان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں