ایران میں تباہ ڈرون کی زد میں آکر پاکستانی جاں بحق

 ایران میں تباہ ڈرون کی زد میں آکر پاکستانی جاں بحق

طیب بلوچ سپیڈ بوٹ پر ایران سے تیل لینے گیا،ڈرون کے ملبہ کی زد میں آ گیا میت آبائی علاقے منتقل،ڈرون ایرانی فورسز نے تباہ کیا،متوفی کا ساتھی محفوظ

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)ایران کے ساحلی علاقے میں مبینہ ڈرون حملے میں پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا ، لاش پاکستان منتقل کر دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے جیونی سے تھا ،اس کی شناخت 28سالہ طیب بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جو جیونی کے گائوں گنز کا ر ہائشی تھا۔ طیب بلوچ کی لاش ایران سے سپیڈ بوٹ کے ذریعے پاکستان منتقل کی گئی جس کے بعد آبائی علاقے میں اس کی تدفین کر دی گئی،بتایا گیا ہے طیب ایران سے سپیڈ بوٹ کے ذریعے پٹرول اور ڈیزل لانے کا کام کرتا تھا، واقعہ جیونی سے تقریباً 30کلومیٹر دور ایرانی ساحلی حدود میں واقع علاقے کور گٹ میں پیش آیا، جہاں ایرانی فورسز کا ایک فوجی اڈا بھی ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی یا امریکی ڈرون فوجی اڈے کے قریب پہنچا، ایرانی فورسز نے فائرنگ کر کے اسے مار گرایا، ڈرون کا ملبہ کشتی پر آ گرا جس کی زد میں آ کرطیب جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کشتی میں طیب کے ساتھ جیونی کا رہائشی حکیم نامی شخص بھی موجود تھا جو اس واقعے میں محفوظ رہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں