شہر میں 13 وارداتیں، اچھرہ سے 95 لاکھ روپے مالیتی سونا چوری

شہر میں 13 وارداتیں، اچھرہ سے 95 لاکھ روپے مالیتی سونا چوری

عاصم سے سوا 3لاکھ ،آصف سے 4 لاکھ ،مجتبیٰ سے 3لاکھ نقدی لوٹ لی گئی سونا اویس کی جیولری فیکٹری سے چوری ہوا،دیگر علاقوں سے 2گاڑیاں غائب

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 13 وارداتیں ،اچھرہ سے 95لاکھ روپے مالیتی سونا چوری ہوگیا،دیگر وارداتوں میں بھی شہری لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے ۔ ڈاکوؤں نے مانگامنڈی میں عاصم سے 3لاکھ 25ہزار روپے اور موبا ئل فون،کوٹ لکھپت میں آصف سے 4 لاکھ نقدی اور موبائل فون، شفیق أٓباد میں لیاقت سے 3لاکھ 10ہزار نقدی اور موبائل،فیکٹری ایریا میں مجتبیٰ سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون،شادمان میں فیاض سے 2لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں خاتون سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون، گجرپورہ میں ایوب سے 2لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے اچھرہ میں اویس کی جیولری فیکٹری کے دفتر سے 95لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کر لیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے اویس کی مدعیت میں نا معلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔دریں اثناء کوٹ لکھپت اور نوانکوٹ سے 2گاڑیاں جبکہ گارڈن ٹاؤن، مناواں اور لاری اڈا سے 3موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں