ڈی جی خان :سی ٹی ڈی کی کارروائی ،4دہشتگرد ہلاک

ڈی جی خان :سی ٹی ڈی کی کارروائی ،4دہشتگرد ہلاک

جوتر گاؤں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی، 11شرپسند فرار ہوگئے دھماکہ خیز مواد اوربھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ،سرچ آپریشن شروع

لاہور(کرائم رپورٹر،دنیا نیوز)پنجاب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے ڈی جی خان کے سرحدی گاؤں جوتر کے قریب کا رروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک کر دئیے ۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی کہ جو تر گاؤں کے قریب فتنہ الخوارج  کے 15 کے قریب دہشت گرد موجود ہیں جو پولیس اور دیگر اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے ہیں ، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی کی گئی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت مارے گئے ، جب کہ 11 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ سی ٹی ڈی نے دھماکہ خیز مواد،رائفلیں ،گولیاں اور دیگر اشیاء برآمد کر لیں، فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں