سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا
لاہور( این این آئی)سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج (پیر)کو ہوگا۔
جس میں تازہ ترین اقتصادی اعشاریوں کا جائزہ لے کر پالیسی ریٹ کو موجودہ سطح پر بر قرار رکھنے یا اس میں رد و بدل کا اعلان کیا جائے گا ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا گزشتہ اجلاس رواں سال26 جنوری کو منعقد ہوا تھا۔ آج ہونے والا اجلاس رواں مالی سال کا چھٹا اجلاس ہوگا ۔