پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع
لاہور (نیوزایجنسیاں) محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کردی، نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ دہشتگردی کے ممکنہ خطرات اور امن عامہ کو لاحق خدشات کے باعث کیا گیا۔
اجتماعات، جلوسوں ،مظاہروں،چار یا اس سے زائد افراد کے عوامی اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی ہے