سوات و دیگر علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، جانی و مالی نقصان نہیں ہوا
پشاور(این این آئی)سوات سمیت خیبرپختونخو ا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کی گہرائی216 کلومیٹر زیر زمین جبکہ مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ جھٹکے سوات کے علاوہ شانگلہ ،دیر و دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ۔کو ئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔