چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اتحاد ناگزیر ،ڈپٹی چیئر مین سینیٹ
سیاسی جماعتوں، ریاستی اداروں،عوام کو یک زبان ہو کر آگے بڑھنا ہوگا افواجِ پاکستان ملکی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ،افطار ڈنر کے شرکا سے گفتگو
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ عالمی امن اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اتحاد ناگزیر ہے ، خطے میں امن و امان کے قیام اور عالمی سطح پر مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں، ریاستی اداروں اور عوام کو یک زبان ہو کر آگے بڑھنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق سینیٹر وقار احمد خان کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر کیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے اور ملک میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ افواجِ پاکستان ملک کے دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے پیشہ ورانہ مہارت اور قومی جذبے کے ذریعے پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند کیا ہے ۔