اسلام آباد ایئر پورٹ پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
تین موبائل فونز، ایف آ ئی اے کا جعلی سروس کارڈبرآمد،مقدمہ درج ملزم خود کوFIAاہلکاربتاکر امیگریشن کلیئرنس کے نام پر سادہ لوح افرادکو لوٹتا تھا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آ ئی اے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا،ملزم خود کو ایف آئی اے کا سب انسپکٹر ظاہر کرکے امیگریشن کلیئرنس کے نام پر سادہ لوح افراد کو لوٹتا تھا۔ ملزم امتیاز نذر سے تین موبائل فونز اور ایف آئی اے کا جعلی سروس کارڈ برآمد کرکے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔