ایران کیساتھ کھڑے ہیں
مریدکے (آئی این پی)وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کا موقف واضح ہے کہ اسرائیل کی بجائے ایران کیساتھ کھڑے ہیں۔
ایران کی آزادی خود مختاری اور سالمیت کا پاکستان خواہاں ہے ،ایران کو بھی چاہئے کہ ہمسایہ اسلامی برادر ملکوں کی آزادی خود مختاری سالمیت کا احترام کرے ۔انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکہ اسرائیل کے حملوں سے عالمی بحران پیدا ہوگیا ہے ،دنیا کی معیشت خاص کر ریجن کے ممالک بہت متاثر ہوئے ہیں اور اگر یہ جنگ نہ رکی تو مزید بحران پیدا ہوں گے ۔