دریائے سوات میں ڈوبنے والے 2 نوجوانوں کی نعشیں مل گئیں
پشاور(اے پی پی)ریسکیو 1122 مالاکنڈ نے دریائے سوات میں ڈوبنے والے 2 نوجوان کی نعشیں نکالر لیں۔
ترجمان کے مطابق مالاکنڈ میں تیسرے روز جاری واٹر سرچ آپریشن کے دوران 20 سالہ شعیب اور 19سالہ عزیر کی نعشیں دریائے سوات سے برآمد کرلی گئیں۔یادرہے 2 روز قبل 2 نوجوان دریائے سوات میں ڈوب گئے تھے ۔