اے این ایف کے مقدمہ میں جرم ثابت نہ ہونے پر دوملزمان بری

اے این ایف کے مقدمہ میں جرم ثابت نہ ہونے پر دوملزمان بری

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )انسدادمنشیات خصوصی عدالت کی جج ڈاکٹر عابدہ سجاد نے تھانہ اے این ایف کے مقدمہ میں جرم ثابت نہ ہونے پر دوملزمان کو بری کر دیا۔

محمد فیروز اور محمد یونس کے خلاف مقدمہ میں وکیل صفائی نے موقف اختیارکیا کہ ملزمان کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا اور جھوٹا کیس بنایا گیا، پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت نہیں کرسکی۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے بریت کا حکم جاری کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں