طالبان رجیم کی سرپرستی میں دہشتگردی امن کیلئے خطرہ :چین

طالبان رجیم کی سرپرستی میں  دہشتگردی امن کیلئے خطرہ :چین

اسلام آباد(دنیا نیوز)چین نے طالبان رجیم کی سرپرستی میں پروان چڑھتی دہشتگردی کو خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ قراردے دیا۔

 اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فوکونگ نے طالبان رجیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج ،  ای ٹی آئی ایم، داعش اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں سرگرم ہیں جو افغانستان کے پڑوسی ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہیں، افغانستان میں چینی شہریوں پر بھی حملے ہوئے جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔اُنہوں نے کہا کہ چین افغانستان سے ہونے والی ہر قسم کی دہشتگردی کی سخت اور بھرپور مذمت کرتا ہے ،افغان طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ دہشتگردی کے سنگین خطرات کو تسلیم کریں، افغان طالبان افغانستان کی سرزمین سے سرگرم تمام دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں