جب دل پر پتھررکھا،عوام کی تباہی
کراچی(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ مسئلہ یہ ہے کہ شہبازشریف قوم کے لیڈر نہیں جو مشکل فیصلے کر سکیں اور عوام کا اعتماد بھی ہو۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لو جی شہباز شریف نے پھر کہاکہ دل پر پتھر رکھ کر مشکل فیصلے کیے ہیں، اس بندے سے کوئی پتھر نہیں لے سکتا؟ جب بھی دل پر پتھر ر کھتے ہیں عوام کی تباہی ہوتی ہے ، اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے اربوں روپے آئل کمپنی کی جیب میں ڈال دیئے ،یہ اضافہ عالمی منڈی میں قیمت بڑھنے کی وجہ سے نہیں بلکہ عوام سے اضافی ٹیکس لے کر کیا گیا ہے ۔