حضرت علیؓ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ :عظمیٰ بخاری

حضرت علیؓ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ :عظمیٰ بخاری

یوم علیؓ پر پولیس کی فول پروف سکیورٹی، عزاداروں کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا تمام جلوس نماز مغرب سے قبل اختتام پذیر ہو ئے :وزیر اطلاعات و ثقافت

لاہور(نیوزایجنسیاں ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے یوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ حضرت علیؓ کی شجاعت، بہادری اور جرات لازوال ہیں۔ حضرت علیؓ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ،حضرت علیؓ کی طرز زندگی نے ہمیں کئی اہم سبق سکھائے ہیں اور شہادت کے وقت بھی انہوں نے نماز کو ترجیح دی، جو ان کی اعلیٰ اخلاقی اور روحانی شخصیت کا عکاس ہے ۔ یوم علیؓ کے موقع پر صوبے بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے  گئے ۔ نکالے گئے جلوس اور مجالس عزا کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکار مکمل چاق و چوبند رہے اور احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دیئے اور عزاداروں کے تحفظ کو یقینی بنایا ۔ تمام جلوس نماز مغرب سے قبل اختتام پذیر ہو ئے ، انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت پنجاب اور سکیورٹی ادارے ہر ممکن اقدامات کے ذریعے عوام کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے میں مکمل طور پر متحرک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں