لاہورہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں 4روز کام کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے بھی ہفتے میں چار دن کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ اس حوالے سے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ اور صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں پیر سے جمعرات تک معمول کے مطابق کام ہوگا۔ ہائیکورٹ میں نئے کیسز دائر کرنے کے لیے ارجنٹ سیل پیر سے جمعرات تک 50 فیصد عملے کے ساتھ کام کرے گا، جبکہ جمعہ اور ہفتہ کے روز صرف 10 فیصد سٹاف ڈیوٹی انجام دے گا۔ سکیورٹی اور صفائی کا عملہ پورا ہفتہ اپنے مقررہ شیڈول کے تحت کام کرتا رہے گا، جبکہ کسی بھی قسم کے اضافی پروٹوکول پر پابندی عائد ہوگی۔