بلاول بھٹو سے میئر کراچی اور دیگر کی ملاقاتیں
کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے شاہراہ بھٹو سے شاہراہ فیصل جانے کے لئے عظیم پورہ انٹرسیکشن پر فلائی اوور کی 100 ورکنگ دنوں میں تعمیر کے منصوبے پر بریفنگ دی، جس سے لاکھوں افراد کو فائدہ ہوگا، میئر کراچی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 120 دنوں میں تعمیر ہونے والے ملیر میں خالد بن ولید فلائی اوور کی تکمیل سے متعلق بھی آگاہ کیا۔چیئرمین پی پی سے وزیراعلیٰ سندھ کے سابق معاون خصوصی بنگل خان مہر اور پاکستان پیپلز پارٹی گھوٹکی ضلع کے صدر میر بابر خان لونڈ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں گھوٹکی کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔