شہری کو دو سال سے گھر پرکھڑی موٹرسائیکل کاچالان موصول

شہری کو دو سال سے گھر پرکھڑی  موٹرسائیکل کاچالان موصول

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں مبینہ طور پر غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل و جعلی نمبر پلیٹ کے استعمال کاایک اور واقعہ پیش آیاہے ۔

گلشن حدید کے رہائشی رضوان علی کو کئی ماہ سے گھر پرکھڑی موٹر سائیکل کا چالان موصول ہوگیا۔شہری کا کہنا ہے کہ دو سال قبل حادثہ ہوا تھا، اس کے بعد سے موٹر سائیکل استعمال نہیں کی،چالان موصول ہونے پر پریشانی ہوئی کیونکہ موٹر سائیکل دو سال سے گھر پرکھڑی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ چالان میں موجود تصویر پر میری موٹر سائیکل کا نمبر درج ہے جبکہ نظر آنے والی موٹر سائیکل ان کی نہیں۔شہری نے اعلیٰ حکام سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں