برطانوی ہائی کمشنر کی خواجہ آصف محمود اچکزئی کیساتھ ملاقاتیں

برطانوی ہائی کمشنر کی خواجہ آصف  محمود اچکزئی کیساتھ ملاقاتیں

اسلام آباد(دنیا نیوز،نیوز ایجنسیاں)برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ نے وزیر دفاع خواجہ آصف اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ ،اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 وزارت دفاع کی جانب سے جاری اعلا میہ کے مطابق خواجہ آصف سے ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاع اور ہوا بازی کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی اور باہمی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، اپوزیشن لیڈر سے برطانوی ہائی کمشنر نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی،ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر ممکنہ اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقاتوں کے بعد ایک صحافی نے جین میرٹ سے ملاقات کے ایجنڈے بارے سوال پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یہ پرائیویٹ ڈسکشن تھی،ان سے پوچھا گیا کہ اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کا مقصد کیا تھا؟ جین میریٹ نے کہا پارلیمنٹ آنا اور سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کرنا خوش آئند ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں