ایل پی جی قیمتوں میں اضافے کی خبر یں بے بنیادہیں، ترجمان اوگرا
اسلام آباد (نامہ نگار) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتیں مقررہ طریقہ کار کے مطابق ہر ماہ کی یکم تاریخ سے مؤثر ہوتی ہیں۔
ترجمان اوگرا کے مطابق اس وقت ایل پی جی کی قیمت میں کسی نئے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، لہٰذا قیمتوں میں اضافے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں اور افواہیں بے بنیاد ہیں۔عوام سے درخواست ہے کہ اوگرا کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔