نادرا کاایکشن:42لاکھ مرحوم شہریوں کے شناختی کارڈ منسوخ

 نادرا کاایکشن:42لاکھ مرحوم شہریوں کے شناختی کارڈ منسوخ

سول رجسٹریشن،نادرا کے نظام میں مطابقت پرایسے افراد کے کارڈ منظر عام پر آئے افغان باشندوں کے 81جعلی کارڈ منسوخ،6بلاک،آزاد کشمیر میں 1292 کی نشاندہی

اسلام آباد (اے پی پی،آئی این پی )نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے انتقال کر جانے والے 42لاکھ شہریوں کے شناختی کارڈ منسوخ کر دئیے ہیں ، سول رجسٹریشن اور نادرا کے نظام میں مطابقت کے بعد انتقال کر جانے والے افراد کے شناختی کارڈ  منظر عام پر آئے تھے ،نادرا حکام کے مطابق یہ اقدام نادرا آرڈیننس کے تحت قومی شناختی نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے اٹھایا گیا ،بتایا گیا ہے کہ بہت سے خاندان مقامی یونین کونسلز یا ٹاؤن کمیٹیوں میں موت کا اندراج تو کروا دیتے تھے ، مگر نادرا سے شناختی کارڈ منسوخ کروانے کی زحمت نہیں کرتے تھے ،قبل ازیں نادرا نے شناختی کارڈ منسوخی کا عمل آسان بنانے کے لئے فیس معاف اور اصل کارڈ جمع کروانے کی شرط ختم کر دی تھی جس کے نتیجے میں 30 لاکھ افراد نے رضاکارانہ طور پر کارڈ منسوخ کروا لئے تھے ، نادرا حکام نے کہا کہ اگر کسی شہری کا کارڈ غلطی سے منسوخ ہوا ہے تو وہ قریبی نادرا سینٹر جا کر بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے اسے مفت بحال کروا سکتا ہے ۔ والدین کو ترغیب دی جا رہی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا ب فارم فوری بنوائیں ، علاوہ ملک بھر کے ڈیٹاسینٹرز سے جعلی شناختی کارڈز کے 1247 کیسز ریجنل بورڈز کوار سال کردئیے گئے ہیں،افغان باشندوں کی طرف سے جنوبی وزیرستان کے ایڈریس پر جعلی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد 81 افغان باشندوں کے شناختی کارڈز منسوخ اور 6 افراد کے کارڈ بلاک کئے جا چکے ہیں، کارڈ منسوخی کے بعد 560 فیملی ممبرزکو نادرا آرڈیننس کے تحت نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں ، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مشکوک شناختی کارڈ کے 1292 کیسزکی نشاندہی کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں