فائیو جی سپیکٹرم نیلامی دوسرا مرحلہ آج بینڈز پوزیشننگ بولی

فائیو جی سپیکٹرم نیلامی دوسرا مرحلہ  آج بینڈز پوزیشننگ بولی

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے فائیو جی سپیکٹرم آکشن کا دوسرا مرحلہ آج ہوگا جس میں کمپنیوں کے درمیان خریدے گئے بینڈز کی پوزیشننگ کے لیے بولی لگائی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق اسائنمنٹ بیس آکشن میں 2600 اور 3500 میگا ہرٹز بینڈز کی پوزیشنز کے لیے بولی ہوگی، ٹاپ، مڈل اور لو فریکوئنسی پوزیشنز پیش کی جائیں گی، اگر کمپنیوں کے درمیان اتفاق نہ ہوا تو پوزیشننگ کے لیے باقاعدہ بولی کا عمل ہوگا۔ بولی کی ابتدائی قیمت ایک لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے ، دوسرے راؤنڈ میں یہ قیمت ایک ملین ڈالر تک جا سکتی ہے ، پی ٹی اے کو پوزیشننگ آکشن سے ایک سے دو ملین ڈالر اضافی آمدن کی توقع ہے ۔ بچ جانے والا سپیکٹرم پی ٹی اے کے پاس رہے گا۔ ذرائع کے مطابق کچھ ٹیلی کام کمپنیاں عید سے پہلے فائیو جی ٹرائل کی اجازت مانگ رہی ہیں، عید کے اگلے دن فائیو جی لائسنس جاری کرنے کی تقریب متوقع ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں