روزے 30،عید الفطر ہفتہ 21مارچ کو ہونیکا امکان
اسلام آباد (نامہ نگار )سپارکوحکام کا کہنا ہے کہ رواں سال 30 روزے اور عیدالفطر21 مارچ کو ہونے کا امکان ہے ۔
سپارکو کے مطابق شوال کا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا، 19 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔سپارکو کے مطابق 19 مارچ کی شام شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس19مارچ کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جبکہ زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ شہروں میں منعقد ہوں گے ۔ توقع ہے کہ یکم شوال 1447 ہجری ہفتہ، 21 مارچ 2026 کو ہوگی ۔