اقوا م متحدہ اجلاس میں طالبان رجیم کی دہشتگردانہ پالیسیاں بے نقاب

اقوا م متحدہ اجلاس میں طالبان رجیم  کی دہشتگردانہ پالیسیاں بے نقاب

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان کے قائم مقام مندوب نصیر احمد فائق نے افغان طالبان حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی حکمرانی نے ملک کو سماجی اور معاشی بحرانوں کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان نے عالمی دہشت گرد گروپوں کے لیے افغانستان میں سازگار ماحول فراہم کیا ہے جو دوحہ معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ طالبان کی سخت گیر پالیسیوں اور مختلف دہشت گرد گروہوں سے گٹھ جوڑ نے نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے اور دنیا کے لیے خطرناک حالات پیدا کر د یئے ہیں، طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے تقریبا ًپانچ سال بعد بھی ان کی پالیسیوں میں کوئی بامعنی تبدیلی نظر نہیں آئی، افغانستان بدستور شدید سماجی، انسانی، اقتصادی اور سیاسی بحرانوں کا شکار ہے ۔ خواتین اور لڑکیوں کو منظم انداز میں ان کے بنیادی حقوق اور آزادیوں سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔ ماہرین کے مطابق اقوام متحدہ میں افغان مندوب کا حالیہ بیان افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی سے متعلق خدشات کو مزید تقویت دیتا ہے اور دہشتگردوں کی موجودگی کے پاکستانی مو ٔقف کی حمایت کرتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں