اسلام آباد کی سکیورٹی مزید موثر بنانے کیلئے 4منصوبوں کی منظوری

 اسلام آباد کی سکیورٹی مزید موثر بنانے کیلئے 4منصوبوں کی منظوری

32 کروڑ 7 لاکھ کی لاگت سے جدید سکیورٹی گیٹس ،حفاظتی باڑ نصب کی جائیگی یہ تمام منصوبے سی ڈی اے کے بجٹ سے ہی مکمل کئے جائیں گے ، وزارتِ داخلہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارتِ داخلہ نے ریڈ زون سمیت وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لئے 32 کروڑ 7 لاکھ 3 ہزار روپے کے چار منصوبوں کی منظوری دے دی ،ان منصوبوں کے تحت اسلام آباد کے حساس مقامات اور ریڈ زون میں جدید  سکیورٹی گیٹس اور حفاظتی باڑ (فینسنگ) نصب کی جائے گی ، یہ تمام منصوبے سی ڈی اے کے بجٹ سے مکمل کیے جائیں گے ۔ ریڈ زون میں مختلف مقامات پر سکیورٹی گیٹس اور حفاظتی باڑ کی تنصیب کے لئے 4 کروڑ 81 لاکھ 60 ہزار روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا ،اسی طرح اسلام آباد کے مختلف مقامات پر چار سکیورٹی گیٹس نصب کرنے کیلئے 4 کروڑ 82 لاکھ 29 ہزار روپے مختص کئے گئے ۔مزید براں مختلف مقامات پر حفاظتی باڑ منصوبے کے لئے 4 کروڑ 82 لاکھ 45 ہزار روپے کی منظوری دی گئی ، چو تھے منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت کی حدود میں سکیورٹی سے متعلق دیگر کاموں کے لئے 17 کروڑ 60 لاکھ 69 ہزار مختص کئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں