قلات کے ضمنی انتخاب میں جمہوریت ہار گئی دھاندلی جیت گئی،ترجمان جے یو آئی

 قلات کے ضمنی انتخاب میں جمہوریت ہار گئی دھاندلی جیت گئی،ترجمان جے یو آئی

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )جے یوآئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ قلات کے ضمنی انتخاب میں جمہوریت ہار گئی دھاندلی جیت گئی۔ صوبائی اسمبلی انتخابات میں دھاندلی کے ریکارڈ توڑ دئیے گئے ۔

دن دیہاڑے  انتخابی ڈاکہ ڈالا گیا۔ جمہوریت کی روح کو زخمی کرنے والوں نے رمضان المبارک کا بھی خیال نہیں کیا۔ اسلم غوری نے کہا کہ دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف بہت جلد میدان عمل میں ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں