فضل الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
برطانیہ خلیج میں سکیورٹی صورتحال پر اپنا کردار ادا کرے ،سربراہ جے یوآئی تمام ممالک سے رابطے میں ہیں،سفارتی کردار ادا کررہے ہیں،جین میریٹ
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )پاکستان میں برطانیہ کی سفیر جین میریٹ نے اسلام آباد میں جے یوآئی ‘ف’ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاکستان افغانستان، اسرائیل/ امریکا ، ایران اور خلیجی ریاستوں کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی جبکہ پاک برطانیہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔مولانا فضل الرحمن نے برطانیہ سے خلیج میں سکیورٹی صورتحال پر اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔جین میریٹ نے کہا کہ ہم اس حوالے سے ان تمام ممالک سے رابطے میں ہیں اور اپنا سفارتی کردار ادا کررہے ہیں۔ملاقات میں انجینئر ضیاء الرحمن اور برطانوی پولیٹیکل قونصلر بھی موجود تھے۔