بھرتی کیلئے ملازمین کامیڈیکل،وفاقی ہسپتالوں کے اعتراضات
مزیدڈاکٹرز، پتھالوجی، ریڈیالوجی ملازمین، میڈیکل کٹس درکار،اضافی بجٹ دیاجائے
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی ہسپتالوں نے نئے ملازمین کی بھرتی پر میڈیکل فٹنس معائنہ کے معاملے پر اعتراضات کر د ئیے ، بارڈر ہیلتھ سروسز، ،پمز اور پولی کلینک ہسپتال نے وزارت قومی صحت کو ملازمین کے میڈیکل فٹنس معائنہ کے لیے اضافی بجٹ اور ہیومن ریسورس دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کے میڈیکل فٹنس معائنہ کے لیے ڈاکٹرز، پتھالوجی، ریڈیالوجی کے لیے ملازمین، میڈیکل کٹس اور دیگر اشیا کی ضرورت ہے جبکہ لیبارٹری اور ر یڈیالوجی مٹیریل اور دیگر اشیا کیلئے اضافی بجٹ درکار ہے ۔ان ہسپتالوں نے مسائل حل کرنے تک میڈیکل فٹنس معائنہ کے احکامات روکنے کی درخواست کر دی ہے ۔ قبل ازیں وزارت قومی صحت نے نئی بھرتی ہونے والے ملازمین و افسران کے میڈیکل فٹنس معائنہ کے طریقہ کار میں تبدیلی کی تھی اور اس کیلئے تین مراکز کی منظوری دی تھی تاہم مذکورہ ہسپتالوں نے وزارت قومی صحت کو نظر ثانی کرنے کی درخواست کر دی ہے۔