ایندھن بحران کا خدشہ خیبرپختونخوا حکومت کا 60فیصد گاڑیاں گرائونڈ کرنیکا فیصلہ
پشاور (دنیا نیوز) ملک میں ممکنہ ایندھن بحران کے خدشے کے باعث خیبرپختونخوا حکومت نے 60 فیصد گاڑیاں گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا،اس فیصلے سے کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔
ریسکیو، پولیس، ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے والے ادارے اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے ۔محکمہ انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر فیصلے پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔