بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات نہ ہو سکی

بانی پی ٹی آئی سے کسی  کی ملاقات نہ ہو سکی

راولپنڈی (خبر نگار) بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات نہ ہوئی۔ اڈیالہ روڈ داہگل ناکہ پر ایم این اے مبین عارف جٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ملاقات کا وقت ختم ہو گیا اجازت نہیں دی گئی۔

عاقل خان، عمر تنویر بٹ، عد علی خان اور سردار منصور عباسی، حسن بٹر کی موجودگی میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا بانی کی آنکھ کا معاملہ تشویشناک ہے ، اگر بہتری آ رہی ہے تو ملاقات کرا دیں کیوں ڈرتے ہیں۔ افواج پاکستان ہمارے لیے محترم ہیں، ہم کسی سے ڈرتے ہیں نہ ہی جھجکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں