یوم پاکستان پر قوم کے جذبہ حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی پروموجا ری
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)یومِ پاکستان پر قوم کے جذبہ حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی پرومو جاری کر دیا گیا۔۔۔
جس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاکستان ہمارے اسلاف کی طویل جدوجہد، بے مثال قربانیوں اور ایک عظیم خواب کی تعبیر ہے ، 23 مارچ صرف ایک تاریخی دن نہیں بلکہ قومی یکجہتی، حوصلے اور پاکستان سے محبت کے جذبے کی علامت ہے ۔ قیامِ پاکستان کی بنیاد اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر رکھی گئی تھی اور یہی اصول آج بھی ملکی استحکام اور ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں، ہم سب کو مل کر پاکستان کے استحکام، ترقی اور روشن مستقبل کیلئے متحد رہنا ہوگا۔