ٹی ٹی پی اور ای ٹی آئی ایم گروپس پاک ، چین کیلئے مشترکہ خطرہ
افغانستان کیلئے خصوصی نمائندوں کی ملاقات، امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور چین کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندوں نے ٹی ٹی پی اور ایسٹ ترکستان موومنٹ جیسے دہشت گرد گروپس کو دونوں ممالک کے لئے خطر ہ قرار دیتے ہوئے پائیداد امن یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا۔افغانستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ چینی ہم منصب یوئی ژیاؤ یونگ سے ملاقات ہوئی جس میں ٹی ٹی پی اور ای ٹی آئی ایم (ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ) جیسے دہشت گرد گروپس سے پاکستان اور چین کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔محمد صادق نے کہا کہ پائیدار امن اور استحکام یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی۔