ٹرمپ کا سیاسی مستقبل داؤ پر
اسلام آباد (این این آئی) سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ٹرمپ اس جنگ سے ہل گئے ہیں لیکن کہہ نہیں پا رہے، امریکی صدر کا سیاسی مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔
ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کا آغاز امریکا اور اسرائیل نے کیا تھا لیکن اب اس کا کنٹرول ایران کے پاس ہے ، ایران اس وقت ڈرائیونگ سیٹ پر ہے جبکہ امریکا اور اسرائیل کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ایرانی قوم پہلے سے زیادہ متحد ہو چکی ہے۔