23 مارچ فلائی پاسٹ مشق ، کمرشل پروازوں کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیک آف ،لینڈنگ بند ،نوٹم جاری
لاہور(این این آئی)23مارچ کیلئے فلائی پاسٹ کی مشق کا آغاز ہوگیا۔ لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مختلف سیکٹرز اس دوران کمرشل پروازوں کیلئے بند رہیں گے۔
فلائی پاسٹ کی مشقیں صبح 10 تا دوپہر ایک بجے کے دوران ہونگی،اس دوران کمرشل پروازوں کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیک آف اور لینڈنگ بند رہے گی ، اس دوران فضا میں موجود طیاروں کو اضافی فیول ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی۔