ایف بی آر کے حساس ڈیٹا کو سائبر حملوں سے محفوظ بنانے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات نافذ

ایف بی آر کے حساس ڈیٹا کو  سائبر حملوں سے محفوظ بنانے  کیلئے سخت حفاظتی اقدامات نافذ

اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سائبر حملوں کے خطرات کے پیش نظر اپنے حساس ڈیٹا کے تحفظ کیلئے سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دئیے، دشمن ممالک سے آنیوالی انٹرنیٹ ٹریفک روکنے کیلئے جیو فینسنگ کنٹرولز نافذ کردیا گیا۔

ڈیٹا سکیورٹی سے متعلق اقدامات کی تحریری رپورٹ قائمہ کمیٹی کو پیش کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر اور پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کے انفراسٹرکچر پر جدید سکیورٹی کنٹرولز مکمل طور پر فعال ہیں ، پرال ہیڈ آفس کے ڈیٹا سینٹر میں بھی جدید حفاظتی نظام نافذ کر دیا گیا ہے ۔ ایف بی آر ہاؤس اور کراچی ڈیٹا سینٹر میں بھی سکیورٹی نظام کے نفاذ کا عمل جاری ہے جبکہ ٹور اور غیر مجاز وی پی این براؤزرز کے ذریعے آنے والی گمنام ٹریفک پر بھی کڑی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں